Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سفید اور براؤن انڈوں کی غذائیت میں کوئی فرق ہے؟

ماہرین کچے انڈے کھانے سے منع کرتے ہیں (فوٹو: فری پکس)
انڈوں کا استعمال دنیا بھر میں عام ہے۔ لوگ عام طور ناشتے میں انڈے استعما ل کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پسندیدہ غذا ہونے کے ساتھ غذائیت سے بھی بھر پور ہیں۔ 
کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ انڈوں کا رنگ کیوں مختلف ہوتا ہے۔ 
ماہرین کا کہنا ہے سفید اور براؤن انڈوں کی غذائیت میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں غذایئت میں یکساں افادیت رکھتے ہیں البتہ پیگمنٹیم نامی مادے کی وجہ سے انڈے کی رنگت مختلف ہوتی ہے۔ 

 

یہ مادہ پرندوں کے انڈوں کی رنگت کا ذمہ دار ہے۔ 
واضح رہے کہ انڈے پروٹین کے علاوہ کیلوریزاور غذائیت سے بھر پور ہیں۔
ماہرین کچے انڈے کھانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ ان میں مضر صحت بکٹیریا پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے نظام ہضم متاثر ہوتا ہے۔  
 

شیئر: