پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی ایک فرد کے غلط کردار اور مقاصد کا ذمہ دار پوری فوج کو نہیں سمجھنا چاہیے۔’یہی وجہ ہے کہ پوری قوم اور پارٹی نواز شریف کے اس عمل کو سراہتی ہے کہ انھوں نے فوج کو متنازع بنانے کے بجائے کرداروں کی نشاندہی کی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اس بیانیے کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ جو رکن قومی یا صوبائی اسمبلی اس بیانیے سے انحراف کرے گا وہ سیاست نہیں کر سکے گا۔
اردو نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا کہ ’اے پی سی اجلاس سے خطاب سے ایک دن پہلے نواز شریف نے پارٹی کی سینئیر قیادت سے مشاورت کی۔ میں کسی اور کا تو نہیں کہہ سکتا لیکن مجھے اس وقت پوری طرح واضح ہو گیا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو ہدف تنقید بنائیں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
’نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے‘Node ID: 513006
-
اپوزیشن کا جلسہ، محسن داوڑ کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک لیا گیاNode ID: 513236
-
پہلے پلکیں کون جھپکے گا؟Node ID: 513446