کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں اسلام آباد کی سڑکوں پر جانوروں کو گھومتے دیکھا گیا۔ ایسی ہی ایک ویڈیو منگل سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک تیندوے کو اسلام آباد میں دامن کوہ جانے والی سڑک پر مٹر گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
لاہور چڑیا گھر کے تمام جانور کورونا فری قرارNode ID: 471731
-
اسلام آباد میں کون سے جانور گھومتے رہے؟Node ID: 472031
-
تیندوا پاکستان کا تھا یا انڈیا کا؟Node ID: 472481
منگل اور بدھ کی درمیانی رات اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک سے ایک تیندوا دامن کوہ روڈ پر نکل آیا اور کبھی سڑک پر چلتے چلتے گرین بیلٹ کی طرف چلا جاتا اور پھر دوبارہ سڑک پر نمودار ہوجاتا۔
تیندوے کی اس مست خرامی کو اسلام آباد کے شہریوں نے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دامن کوہ روڈ پر تیندوا دیکھا گیا ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے جانوروں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔‘
Common Leopard Spotted at Damn e Koh Road Margallah Hills National Park. IWMB trying to protect the key stone species of MHNP. In 2018 one dead body recovered from MHNP. IWMB trying to minimize Human wildlife conflict in MHNP. pic.twitter.com/ZVsidHzLFp
— Islamabad Wildlife Management Board(IWMB) (@WildlifeBoard) October 28, 2020