پاکستان کے صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی آمد پر انفلوئنزا کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں ہے، تاہم صوبائی وزارت صحت ویکسین کی فوری درآمد کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
پنجاب ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر راؤ عالمگیر نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ صوبہ پنجاب میں فی الحال انفلوئنزا کی ویکسین دستیاب نہیں۔
’پاکستان بھر میں انفلوئنزا کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ ہر سال چونکہ اس وائرس کی سٹرین بدلتی ہے اس لیے اس کی ویکسین بھی بدل جاتی ہے، اور نئی ویکسین بھی عالمی ادارہ صحت کی منظوری کے بعد ہی بنتی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
کتے کے کاٹنے کے واقعات، ویکسین کی قلتNode ID: 434091
-
بچوں کی حفاظتی ویکسین کی قلت، امراض پھیلنے کا خدشہNode ID: 472166
-
پاکستان میں ویکسین کے کلینیکل ٹرائلزNode ID: 499566