Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی الدواسر ہسپتال میں گردن کی ہڈیوں کا آپریشن

مریض کو کمر اور نچلے اعضا میں شدید تکلیف تھی (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں وادی الدواسر جنرل ہسپتال میں دماغ اور اعصاب کے ماہرین نے ایک 45 سالہ مریض کا حساس اور اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ 
مریض کو کمر اور نچلے اعضا میں شدید تکلیف تھی اور چلنے پھرنے کی وجہ سے اعضا سن ہوجاتے تھے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق دماغ اور اعصاب کے ماہر ڈاکٹر محمد علی حمزہ نے کہا ہے کہ ’ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ مریض کی گردن کی ہڈیاں اور جوڑ اپنی جگہ سے ہلے ہوئے ہیں جن کے باعث اعصاب پر دباؤ پڑ رہا ہے‘۔ 
’مریض کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے جس کے بعد مریض درد اور سن ہوئے بغیر چلنے پھرنے کے قابل ہوا ہے‘۔ 
’طبی ٹیم نے کاٹن سے تیار تہیں پیوند کی ہیں جنہیں تیتانیم کے کیلوں سے جوڑا گیا ہے، اس کے ساتھ تیتانیم کا آلہ نصب کیا ہے تاکہ ہڈیوں کا بوجھ اعصاب سے دور رہے‘۔ 
’اس کے ساتھ اعصابی نالیوں کو کشادہ کیا گیا ہے‘۔ 
دوسری طرف ہسپتال کے سربراہ یاسر آل شملان نے کہا ہے کہ ’یہ آپریشن ہسپتال کے ریکارڈ میں انتہائی روشن ہے جس میں طبی عملے نے ایک حساس اور دقیق آپریشن انتہائی مہارت اور کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے‘۔ 
انہوں نے طبی ٹیم اور انتظامیہ کے علاوہ ریاض محکمہ صحت کے سربراہ صالح آل غانم کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت ماہرین کی ٹیم وقفے وقفے سے ہسپتال کا دورہ کرتی رہتی ہے۔ 

شیئر: