Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامان کی واپسی اور تبدیلی سے متعلق صارفین کے حقوق

سعودی وزارت تجارت نے صارفین کے حقوق کی وضاحت کی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت تجارت نے سامان کی واپسی اور تبدیلی سے متعلق صارفین کے حقوق کی وضاحت کی ہے۔
 وزارت تجارت کے ترجمان نے آن لائن کاروبار کرتے والے تجارتی مراکز اور دکانداروں سے خریدا ہوا سامان  تبدیل یا واپس کرنے کے حوالے سے صارفین کے حقوق مقرر کیے ہیں۔ اگر سامان میں کوئی خرابی ہوگی تو اسے واپس لینا یا بدلنا ضروری ہوگا۔
اخبار24 کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’اگر تجارتی مرکز یا دکاندار نے صارف کو کوئی ایسا سامان فروخت کیا جس مں کوئی خرابی ہو ایسی صورت میں صارف کوسامان واپس کرنے اور اسے بدلنے کا حق ہے‘۔

سامان کی تبدیلی اور واپسی سے متعلق پالیسی سے آگاہی ضروری ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت کے ترجمان  نے یہ بھی کہا کہ ’سامان خریدتے ہوئے آن لائن تجارتی مراکز سامان کی تبدیلی اور واپسی سے متعلق پالیسی سے آگاہی ضروری ہے‘۔
’تجارتی مراکز سامان تبدیل کرنے کی پالیسی آسان عربی زبان میں بیان کریں اور صارفین کو سادہ زبان میں بتائیں کہ اتنی مدت کے اندر خریدا ہوا سامان وا پس اور تبدیل کیا جا سکتا ہے‘۔
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ’ تجارتی مراکز کے مالکان سامان کی تبدیلی اور واپسی کی پالیسی سے متعلق معلومات نمایاں جگہ پر چسپاں کریں‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ صارفین اس گمان میں نہ رہیں کہ سامان کی تبدیلی سے متعلق ہر تجارتی مرکز کی پالیسی یکساں ہوتی ہے۔ ضروری نہیں کہ تمام مراکز کسی ایک پالیسی کی پابندی کریں‘۔

شیئر: