Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 لاکھ نشہ آور گولیا ں اور ایک ٹن چرس ضبط، گروہ گرفتار

’13 افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے 7 یمنی، 5 سعودی اور ایک پناہ گزیں قبائل کا فرد ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورس نے منشیات کی بڑی کھیپ سمگل کرنے اور ملک میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’منشیات فروش گروہ سے تعلق رکھنے والے 13 افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے 7 یمنی، 5 سعودی شہری اور ایک پناہ گزیں قبائل کا فرد ہے‘۔
’ان کے قبضے سے 24 لاکھ 96 ہزار 950 نشہ آور گولیاں اور ایک ٹن 229 کلو چرس ضبط ہوا ہے‘۔
کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کارروائی تین الگ اوقات میں کی گئی ہے‘۔
’پہلی کارروائی ریاض میں کی گئی جس میں تین شہری گرفتار ہوئے، ان کے قبضے سے 20 لاکھ 14 ہزار 940 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئیں‘۔
’دوسری کارروائی جدہ میں کی گئی جس میں ایک شہری اور ایک پناہ گزیں قبیلے کا فرد پکڑا گیا، اس کے قبضے سے 4 لاکھ 82 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط ہوئیں‘۔
’جبکہ تیسرا کارروائی عسیر ریجن میں کی گئی جہاں یمن سے منشیات سمگل کی جارہی تھیں، یہ تین یمنی تھے جو سرحد کے اس پار منشیات سمگل کر رہے تھے، 4 یمنی اور ایک شہری بھی پکڑے گئے جو سمگل شدہ مال وصول کر رہے تھے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’ تمام گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: