دبئی میں میراکل گارڈن کا افتتاح ہوا ہے جو امارات میں دبئی معجزہ باغ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے، اس نے اپنے پانچ اعزازات گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اب اس کے مقامات کو دیکھنا بھی ممکن ہے، اکتوبر سے اپریل کے درمیان اسے کھولا جاتا ہے۔
دبئی معجزہ گارڈن البرشہ کے جنوب میں واقع ہے اور یہ عربی رینچس کمپلیکس اور دبئی سپورٹس سٹی سے متصل ہے۔ 72 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس باغ میں 45 مختلف اقسام کے پھول ہیں، یہاں 109 ملین سے زیادہ پھول کاشت کیے گئے ہیں جو پوری دنیا سے لائے گئے ہیں۔ اس طرح یہ دنیا کا سب سے بڑا قدرتی پھولوں کا باغ ہے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی میں سیاحوں کی آمد کب شروع ہوگی؟Node ID: 475491
-
ابوظہبی کے پارک اور ساحل آج سے آبادNode ID: 489711
-
سیاحوں نےدبئی میں کتنےارب ڈالر خرچ کیے؟Node ID: 506086
دبئی معجزہ گارڈن گنیز بک آف ریکارڈ میں 5 اعزاز اپنے نام کرچکا ہے
دبئی معجزہ باغ اگرچہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا باغ ہے جو گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل ہے۔
یہاں پھولوں کے بڑے بڑے باغ لگائے گئے ہیں جن کی بلندی 10 میٹر جبکہ 144 مربع میٹر پر پھیلاؤ ہے۔
’پھول کی دیوار‘ جو باغ کے چاروں طرف ہے، 800 میٹر لمبی اور تقریباً تین میٹر اونچی ہے۔
پھولوں کے ذریعے بنائی گئی دنیا کی سب سے بڑی گھڑی اسی پارک میں واقع ہے۔
پھولوں کا ایک مجسمہ اماراتی ایئر بس کی طرز پہ بنایا گیا ہے۔
دبئی میں معجزہ گارڈن کے اوقات:
معجزہ گارڈن اتوار، پیر اور بدھ کو صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلا رہتا ہے۔
اس گارڈن کے سنیچر، منگل اور جمعرات کو اوقات صبح 9 بجے سے رات 11 بجے تک ہے۔
گارڈن میں داخلہ فیس:
گارڈن کی داخلہ فیس بالغوں کے لیے 40 اماراتی درہم، 12،13 برس کی عمر کے بچوں کے لیے 30 اماراتی درہم، جبکہ تین سال کے بچے کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔
معجزہ گارڈن کی تعمیر دو مرحلوں میں مکمل ہوئی، اور اس کا افتتاح مارچ 2015 میں ہوا تھا۔
حدیقہ ام الامارات بھی گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل: