Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اندراج آج بدھ سے

’لین کی تبدیلی کی خلاف ورزی پر 500 ریال جرمانہ ہوگا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے تین بڑے شہریوں ریاض، دمام اور جدہ میں لین کی خلاف ورزی پر جرمانوں خود کار اندراج آج سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’لین کی خلاف ورزی پر 500 ریال جرمانہ ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض، جدہ اور دمام میں لین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے والے کیمروں کی تنصیب کے بعد انہیں آج سے فعال کیا جائے گا‘۔
محکمے نے تمام ڈرائیوروں کو تنبیہ کی ہے کہ ’اپنی اور دوسروں کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ لین کی پابندی کی جائے‘۔
’لین کی تبدیلی سے پہلے ضروری ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کی جائے، خلاف ورزی پر جرمانہ ریکارڈ کیا جائے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک میں محفوظ ٹریفک کا ماحول برقرار رکھنے کے لیے ڈرائیوروں کا تعاون ناگزیر ہے‘۔
’لین کی تبدیلی سے پہلے اس بات کا یقین کرلیا جائے کہ ایسا کرنا ڈرائیور اور دوسروں کی سلامتی کے لیے خطرناک تو نہیں‘۔
’لین کی تبدیل کرنے سے پہلے ڈرائیور کو ناسب وقت پہلے انڈیکیٹر دینا ہوگا، جس لین کی طرف جانا ہے وہ گاڑیوں سے خالی ہے نیز اس بات کا بھی یقین کرنا ہوگا دوسری لین پر گاڑی چلانا منع نہیں‘۔
 

شیئر: