Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارق میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر معروف تجارتی مرکز بند

’تفتیشی ٹیموں کے معمول کے دورے کے دوران مذکورہ مرکز کا دورہ کیا گیا تھا‘ (فوٹو: سبق)
بارق کمشنری کی میونسپلٹی نے ایس او پیز اور بلدیہ کے ضوبط کی خلاف ورزی پر شہر کا معروف تجارتی مرکز بند کرادیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں کے معمول کے دورے کے دوران مذکورہ مرکز کا دورہ کیا گیا تھا‘۔
’مرکز میں صحت ضوابط اور ایس او پیز کی متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے علاوہ بلدیہ کا لائسنس نہیں تھا‘۔
’تفتیشی ٹیموں نے مرکز کو سر بمہر کر دیا، انتظامیہ کے خلاف جرمانے عائد کیے اور مالکان کو رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی‘۔
بارق میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر محمد مرزن نے کہا ہے کہ ’شہر بھر میں تفتیشی دورے جاری ہیں جہاں بلدیہ کے ضوابط کے علاوہ صحت عامہ اور ایس او پیز کی نگرانی کی جارہی ہے‘۔
’گزشتہ دنوں تفتیشی ٹیموں نے متعدد خلاف ورزیاں پکڑی ہیں جن پر ضابطے کی کارروائی کی گئی‘۔
انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ’جہاں کہیں بھی کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر بلدیہ کو مطلع کریں‘۔

شیئر: