Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استنبول میں لکڑی کی تاریخی مسجد میں آتشزدگی

وینیکوئے نامی مسجد سلطان عثمان چہارم کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔(فوٹو عرب نیوز)
استنبول میں بحیرہ روم کے کنارے لکڑی کی ایک خوبصورت اور تاریخی مسجد  میں اچانک آگ لگ گئی۔
عرب نیوز نے اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق بتایا ہے کہ ترک فائر فائٹرز نے سمندر اور خشکی دونوں مقامات سے آگ پر قابو پانے کی  بھرپورکوششیں کی۔

آگ بجھانے میں قریب موجود کوسٹ گارڈز نے بھی حصہ لیا۔(فوٹو عرب نیوز)

ترکی کے شہر استنبول کے ایشیائی علاقے میں آبنائے بوسپورس کے ساتھ موجود  وینیکوئے  نامی مسجد 17ویں صدی عیسوی میں سلطان عثمان  چہارم کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔
استنبول کے محکمہ شہری دفاع  نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ  آگ پر  مکمل قابو پالیا گیا ہے  اور اباس جگہ کو ٹھنڈا کرنے  کی کوششیں جاری ہیں۔

تحقیقات کا  آغاز کر دیا گیا ہے، آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔(فوٹو عرب نیوز)

آگ بجھانے والے عملے نے آگ کو مسجد کے عقب میں موجود  جنگل اور قریبی مکانات تک پھیلنے سے روک دیا۔
اس جدوجہد میں قریب موجود کوسٹ گارڈز نے بھی ان کی مدد کی۔
استنبول کے گورنر نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا  آغاز کر دیا گیا ہے تا ہم اس آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
 

شیئر: