Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ: چوریوں میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار

گروہ میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
مدینہ میں پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں 2 سعودی ، 2 پاکستان اور ایک چاڈ کا باشندہ شامل ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان کرنل حسین القحطانی نے بتایا کہ پولیس کو چوری کی متعدد وارداتوں کی اطلاع ملی تھی جس پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مخصوص یونٹ کو احکامات صادر کیے گئے تھے۔
پولیس ترجمان کرنل حسین نے مزید بتایا کہ گرفتار گروہ کے خلاف مدینہ شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد چوریوں کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
ملزمان کی عمریں 20 سے 40 برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں ۔ ملزمان نے وارداتوں میں مختلف مکانوں اور فارم ہاؤسز سے ایک لاکھ ریال مالیت کی اشیا چرائی تھیں۔
گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تحقیقات کے لیے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: