Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ

کووڈ 19 سے مجموعی ہلاکتیں ساڑھے 6 ہزارسے بڑھ گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
مصر میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔ ایک ہی دن میں 342 افراد کا کوورناٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 955 ہو گئی ہے۔
مصری وزارت صحت کے مشیر ڈاکٹر خالد مجاہد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 143 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے مصری وزارت صحت کےحوالے سے مزید کہا ہے کہ ایک ہی دن میں مصر کے مختلف شہروں میں 13 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ۔

ایک ہی دن میں 143 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

مصر میں اب تک کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 508  تک پہنچ چکی ہے ۔ ڈاکٹر مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ مصری وزارت صحت کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے مقررہ کردہ ضوابط کے مطابق اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کےلیے مختلف وسائل اور ذرائع ابلاغ کا استعمال کیا جارہا ہے۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچاو کے لیے لازمی ہے کہ مقررہ احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کیاجائے اس ضمن میں سماجی فاصلے کے اصول پر پابندی ازحد ضروری ہے۔
کورونا کی علامات ظاہر ہوتے ہی مریض کو چاہئے کہ وہ خود کو تنہا کرلے تاکہ دوسرے بھی محفوظ رہیں۔

شیئر: