Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا کیسز ایک لاکھ کے قریب

ایک ہی دن میں کورونا سے 900 افراد صحت یاب ہوئے (فوٹو: ٹوئٹر)
مصر میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 151 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایک ہی دن میں کووڈ 19 سے 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مصر میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 99 ہزار 863 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے مصری وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں صحت یابی کا تناسب بڑھ رہا ہے۔ ایک ہی دن میں کورونا کے 900 مریض صحت یاب ہوئے۔
مصر میں اب تک اس مہلک بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 78 ہزار 108 تک پہنچ گئی ہے۔
مصری وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا سے 5 ہزار 530 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

شیئر: