متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 12 سو 69 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات ٹوڈے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کے ایک لاکھ 29 ہزار 558 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ کورونا کے مزید کیسز میں کسی کی حالت نازک نہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 3 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 547 ہو گئی ہے۔
کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والوں کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی روز میں 840 افراد نے اس مرض سے شفایابی حاصل کی جس کے بعد اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 309 تک پہنچ گئی ہے۔