سعودی سرکاری گزٹ ام القری نے سعودی کابینہ کی منظور ی کے بعد زیارت، حج اور ٹرانزٹ ویزو ں کا نیا شیڈول شائع کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ٹرانزٹ ویزے کی شق نمبر تین میں ترمیم کی گئی ہے جس کے بعد فضائی، زمینی یا بری راستوں سے آنے والوں 48 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا گیا ہے۔
ترمیم کے مطابق ’اڑتالیس گھنٹے کے لیے ٹرانزٹ ویزا فیس 100 ریال ہوگی اور یہ ویزا مقررہ مدت کے لیے موثر ہوگا‘۔
سرکاری گزٹ کی مطابق ’96 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ اس کی فیس 300 ریال ہوگی یہ ویزا فضائی، زمینی یا بری راستوں سے آنے والے سب کے لیے ہوگا‘۔