Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 کانفرنس: سربراہان کی فرضی گروپ تصویر جاری

جی 20 کانفرنس کی روایت رہی ہے کہ سربراہان ممالک یادگاری گروپ تصویر بنواتے ہیں تاہم کورونا بحران کے باعث حالیہ کانفرنس آن لائن ہو رہی ہے جس کے باعث گروپ تصویر کی روایت پر عمل نہیں ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر پر جی 20 کے آفیشل اکاؤنٹ نے سربراہان کی فرضی تصویر شیئر کی ہے جسے درعیہ کے تاریخی محلے طریف کی دیوار پر چسپاں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ درعیہ کا طریف محلہ سعودی ریاست کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ پہلی سعودی ریاست کا دار الحکومت تھا۔
طریف تاریخی محلہ درعیہ میں واقع ہے جو ریاض کے شمال مغربی علاقہ میں ہے۔ یہاں کئی تاریخی علاقے ہیں جن کا پہلی سعودی ریاست سے تعلق ہے۔

درعیہ کے طریف محلے میں قصر سلوی بھی ہے جو بارہویں صدی ہجری میں تعمیر ہوا تھا اور جو پہلی سعودی ریاست کے حکمرانوں کا محل تھا۔

شیئر: