سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کی فرنچائز ’گال گلیڈی ایٹرز‘ نے رواں برس کے ایڈیشن کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ کپتان نامزد کیا ہے۔
سنیچر کو فرنچائز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لیگ کے پہلے ایڈیشن میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔
لنکا پریمیئر لیگ 26 نومبر سے 16 دسمبر تک ہیمبنٹوٹا، سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں
-
’شاہد آفریدی کے پاس اب پانچ رحمتیں ہیں‘Node ID: 459221
-
’اتنے سال بعد بھی آفریدی ذہن پر سوار‘Node ID: 472981
-
شاہد آفریدی نے مشفیق الرحیم کا بیٹ کیوں خریدا؟Node ID: 479296
اس ایونٹ کے لیے مقامی کھلاڑی بھنوکا راجا پاکسے کو شاہد آفریدی کی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیریز کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ سے اپنا نام واپس لے لیا۔
یکم مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی (سابق فاٹا) میں پیدا ہونے والے شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے 398 ایک روزہ میچز میں 8064 رنز بنائے ہیں۔
شاہد آفریدی نے 99 ٹی20 میچز میں 1416 رنز بنائے اور ان کا سب سے زیادہ سکور 54 ناٹ آؤٹ ہے۔ ٹی20 میں انہوں نے 98 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔ اسی طرح سابق کپتان نے 27 ٹیسٹ میچز کھیل کر 1716 رنز بنائے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آئی پی ایل کے 10 میچز بھی کھیل چکے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ سکور 33 رہا جبکہ انہوں نے نو وکٹیں حاصل کیں۔
گال گلیڈی ایٹرز کے مالک، ندیم عمر نے 40 سالہ کشاہد آفریدی کے بطور کپتان تقرر پر خوشی کا اظہار کیا۔
#GalleGladiators name superstar @SAfridiOfficial as captain, #BhanukaRajapaksa as vice-captain
We’re ready for #HoldingTheFort
#LPL2020 @SAfridiOfficial pic.twitter.com/v5Ykag8Crn
— GalleGladiators (@GalleGladiator) November 21, 2020