انڈیا اور پاکستان کرکٹ میچز کے دوران شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کے لڑائی جھگڑے سے کون واقف نہیں، کئی میچز میں گوتم گھمبیرغلط الفاظ بولتے نظر آئے جس کے جواب میں شاہد آفریدی نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
کرکٹ چھوڑنے کے بعد بھی دونوں کھلاڑیوں کی نوک جھونک اکثر سوشل میڈیا پر چلتی رہتی ہے اور اب کی بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شعیب کی پاکستان انڈیا سیریز کی تجویزNode ID: 470466
-
پاکستانی کرکٹرز کا ویڈیو کال پر 'میچ'Node ID: 471266
-
عامرخان اور حسین شاہ کا جھگڑا کیوں؟Node ID: 471921
ٓ
ٹوئٹر پر گھمبیر نے بوم بوم آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاہد آفریدی! میں آپ کو یاد دلاتا ہوں 2007 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں54 گیندوں پر 75 رنز بنائے تھے اور اس میچ میں آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے اور ہم ورلڈ کپ جیت گئے تھے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں جھوٹوں کے بارے میں ایسا ہی رویہ رکھتا ہوں۔'
Someone who doesn’t remember his age how will he remember my records!OK @SAfridiOfficial let me remind u one: 2007 T20 WC final, Ind Vs Pak Gambhir 75 off 54 balls Vs Afridi 0 off 1 ball. Most imp: We won the Cup. And yes, I’ve attitude towards liars, traitors & opportunists.
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) April 18, 2020
اس ٹویٹ پر بوم بوم شاہد آفریدی کی طرف سے تو کوئی جواب نہیں آیا لیکن ان کے مداحوں نے سابق انڈین کرکٹر کو ماضی کے مختلف میچز یاد دلائے۔
پاکستان اور انڈیا کے کرکٹ شائقین گوتم گھمبیر کی اس ٹویٹ پر بڑے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف ندیم رام علی نے لکھا کہ 'گوتم بھائی میچ ٹیم ورک سے جیتا جاتا ہے آپ ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے صرف آپ نے ہی پرفارمنس دکھائی باقی دس کھلاڑیوں نے تو کچھ نہیں کیا۔ اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ آپ نے اکیلے میچ جتوایا تو یہ غلط بات ہے۔'
ایک اور صارف ڈاکٹر نیمو نے لکھا کہ اس میچ میں مین آف دی میچ عرفان پٹھان تھے جب کہ ٹورنانمنٹ میں ’مین آف دی ٹورنامنٹ‘ کا ایوارڈ شاہد آفریدی کو ملا تھا۔
اے سی سپورٹس کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ اتنے سالوں کے بعد بھی لگتا ہے شاہد آفریدی ابھی تک آپ کے ذہن میں میں ہیں۔ آپ کبھی بھی فیلڈ پر ان کے برابر نہیں آ سکتے۔
ٹوئٹر صارف حسن شیغان نے لکھا کہ ’آپ کے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں 187 رنز 26.71 کی اوسط سے ہیں اور یہ کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے کم رنز ہیں جب کہ دوسری طرف شاہد آفریدی کے انڈیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں 709 رنز 47.26 کی اوسط سے ہیں۔ جس میں بطور اوپنر تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔‘
بہت سے سوشل میڈیا صارفین شاہد آفریدی کا ایک پرانا کلپ بھی شئیر کرتے نظر آئے جس میں رپورٹر کے سوال کے جواب میں انہوں نے گوتم گھمبیر کے بارے میں کہا تھا کہ ’لگ رہا ہے یہ بات کسی پڑھے لکھے بندے نے کی؟ پتہ نہیں کیسے کیسے لوگوں کو ووٹ دے دیا ہے جن میں عقل ہی نہیں ہے۔ ‘