Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 252 کیسز کی تصدیق، 15 ہلاکتیں

ایک ہی دن میں 495 افراد شفایاب ہوئے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 252 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
منگل کو وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک مملکت میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعد اد 3 لاکھ 55 ہزار 741 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کووڈ 19 سے مجموعی ہلاکتیں 5 ہزار 811 ہو گئی ہیں۔

 مملکت کے 26 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک رہی (فوٹو، ایس پی اے)

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کےمطابق سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے جن کی تعداد 33 رہی جبکہ مدینہ منورہ میں 19 ، مکہ مکرمہ 18 ، حائل 14 ، خمیس مشیط 13 ،  وادی الدواسر 12 ، جدہ 11 ، المزاحمیہ  میں 9 اور بریدہ میں مریضوں کی تعداد 8 رہی ۔
ینبع میں 6 ، عنیزہ ، دمام ، المجمعہ  میں 5 ، پانچ ، العقیق ، القطیف ، قریہ العلیا، الحائط اور جازان میں 4 ، چار جبکہ الھفوف ، فرسان ، الدئم  اور تبوک میں 3 ، تین افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب کے 18 شہروں میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی جبکہ  26 شہروں میں ایک ایک شخص میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹوآیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں ایک ہی دن میں 495 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک کووڈ 19 وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 311 تک پہنچ چکی ہے۔
مختلف شہروں میں طبی مراکز میں زیر علاج 743 مریضوں کی حالت ناز ک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں رکھا گیا ہے جبکہ 5 ہزار 619 افراد میں وائرس ایکٹو ہے تاہم انکی حالت تشویش ناک نہیں ۔

کرونا سے حفاظت کےلیے ایس اوپیز پرعمل کرنا لازمی ہے(فوٹو،ٹوئٹر)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ایس او پیز پرسنجیدگی سے عمل کیا جائے، گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک لینا نہ بھولیں جبکہ مارکیٹس اور دیگر عوامی مقامات پر سماجی فاصلے کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ وائرس سے متاثر نہ ہوں۔
معمر اور بیمار افراد خاص احتیاط برتیں اور کسی بھی ایسے شخص سے ملاقات نہ کریں جسے نزلہ، زکام یا کھانسی وغیرہ کی شکایت ہو۔ ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، مساجد میں جاتے ہوئے اپنی جائے نمازیں ساتھ رکھیں ۔

شیئر: