Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 231 کیسز کی تصدیق

مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ ایک روز کے اندر 231 افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد کووڈ 19 وائرس میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 489 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں 16 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے۔ سعودی عرب میں کورونا سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 796 ہو گئی ۔
مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے جن مزید مریضوں کی تصدیق ہوئی ان میں سب سے زیادہ ریاض شہر میں رہے جہاں کووڈ 19 میں 46 افراد پائے گئے جبکہ جدہ اور مکہ مکرمہ میں مریضوں کی تعداد 18 ، اٹھارہ رہی ، دمام میں 14 ، ینبع میں 13 ، مدینہ منورہ اور حائل میں گیارہ ، 11 افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیاجائے(فوٹو، سوشل میڈیا)

نجران میں 10 ، عنیزہ 9 ، بریدہ 8 ، المبرز 6 ، خمیس مشیط 5 ، ظھران اور تبوک میں 4 ، چار ، الھفوف، ابھا اور الدئم میں 3 ، تین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب کے 12 شہر جن میں الخبر ، والدی الدواسر ، عسیر،  ودیگر شامل ہیں یہاں 2 ، دو افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
مملکت کے 21 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک رہی جن میں طائف ، مھد الذھب اور دیگر شہربھی شامل ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں 445 افراد نے اس مرض کو شکست دی جبکہ اب تک کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 816 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 765 کی حالت نازک ہے جنہیں مختلف ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ 5ہزار 877 افراد میں وائرس ایکٹوہے جن کا علاج جاری ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے مقرر کردہ ہدایات پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے, اگرچہ کورونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے تاہم جب تک اس مرض پر مکمل طور پر قابو نہیں پالیا جاتا یا اس کی کامیاب ویکسین مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوجاتی اس وقت تک احتیاطی تدابیر پر عمل کیاجائے۔

شیئر: