Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مخصوص بلڈ گروپ پر کورونا کا حملہ شدید‘

بعض مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیادہ رہتے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مخصوص بلڈ گروپ والوں پر کورونا وائرس کا حملہ زیادہ شدید ہوتا ہے۔
مشاہدے میں آرہا تھا کہ کورونا وائرس کے بعض مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیادہ مدت تک رہتے ہیں۔
 سکالرز نے حال ہی میں دو جائزے تیار کیے ہیں جس میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی شدت کے حوالے سے بلڈ گروپ کا عمل دخل بہت زیادہ ہے۔ خاص بلڈ گروپ والوں پر کورونا وائرس کا حملہ زیادہ شدید ہوتا ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق ڈنمارک کے سکالرز نے بتایا کہ کورونا کے 7422  مریضوں پر ریسرچ کی۔ ان میں سے 38.4 فیصد او بلڈ گروپ کے تھے۔  
ایک اور جائزہ کینیڈا کے سکالرز نے تیار کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے شدت سے متاثر 95 مریضوں کا خصوصی مطالعہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ اے اور اے بی بلڈ گروپ والے کورونا کے مریضوں کو مصنوعی تنفس او اور بی گروپ والوں کے مقابلے میں زیادہ استعمال کرنا پڑا۔
کینیڈا کے سکالرز کا کہنا ہے کہ جن مریضوں کا بلڈ گروپ اے اور اے بی تھا  انہوں نے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں  زیادہ وقت گزارا۔ انہیں تیرہ دن سے زیادہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا جبکہ کورونا کے وہ مریض جن کا بلڈ گروپ او یا بی تھا  وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں اوسطا نو دن تک رہے۔ 

شیئر: