جدہ میونسپلٹی نے آج بدھ کو مشہور کشتی بلڈنگ گرانے کا کام شروع کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تحلیہ اور کنگ عبد العزیز روڈ کے سنگم پر واقع مشہور کشتی بلڈنگ میں کئی خلاف ورزیاں ہیں‘۔
میونسپلٹی نے ٹوئٹر پر مختصر پیغام میں کہا ہے کہ ’بلڈنگ کو گرانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے‘۔