قطری کوسٹ گارڈ نے بحرینی کشتیوں کو روکا
بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بحرینی کشتیوں کو بعد میں جانے دیا گیا تھا۔‘(فوٹو:اے ایف پی)
تین قطری کوسٹ گارڈ کشتیوں نے دو بحرینی کوسٹ گارڈ کشتیوں کو روک لیا۔ بدھ کو بحرینی کوسٹ گارڈ ایک بحری مشق میں شرکت کے بعد واپس آرہی تھیں۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بحرینی کشتیوں کو بعد میں جانے دیا گیا تھا۔‘
بیان کے مطابق بحرین واقعے کو گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے سلامتی کے معاہدے کے متضاد سمجھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بحرین اس بارے میں جی سی سی کو آگاہ کرے گا اور امید کرتا ہے کہ ایسا واقعہ، جو دن ایک بجے پیش آیا، دوبارہ پیش نہیں آئے گا۔‘