سعودی عرب کیجانب سے یمنی جزیرے میں طبی مرکز کا قیام
سعودی عرب کیجانب سے یمنی جزیرے میں طبی مرکز کا قیام
جمعرات 26 نومبر 2020 8:43
ہیلتھ سینٹر کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بے حد سہولت ہو گئی (فوٹو، ایس پی اے)
یمنی جزیرے سقطیریٰ میں سعودی عرب کی جانب سے خدمات کی فراہمی کے بعد علاقے کے 18 ہزار باشندوں نے سکون کا سانس لیا۔
علاقے میں صحت خدمات نہ ہونے کے باعث یمنی باشندے 6 گھنٹے کا سفر طے کر کے حدیبو آنے پر مجبور تھے ۔
سقطیریٰ سے حدیبو کا فاصلہ 75 کلو میٹر ہے ۔ دشوار گزار پہاڑی علاقے سے خراب موسمی حالات میں علاج معالجے کےلیے آنا جانا بیحد مشکل تھا۔ العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب نے سقطیریٰ کے باشندوں کو صحت خدمات فراہم کرکے مسئلہ حل کر دیا۔
سعودی عرب نے سقطیریٰ میں پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضرورتیں فراہم کرنے کےلیے متعدد منصوبے نافذ کرائے۔
یہاں نوجد ہیلتھ سینٹر فنڈ کی قلت اور یمن بھر میں صحت خدمات میں انحطاط کے باعث طویل عرصے سے بند پڑا ہوا تھا۔
سعودی عرب نے نوجد ہیلتھ سینٹر کو ازسرنو آباد کیا ۔ اسے جدید ترین طبی آلات سے آراستہ اور ایمبولینس کا بندوبست کیا ۔ جس کی وجہ سے جزیرے میں مختلف مقامات پر آباد باشندوں کو ہیلتھ سینٹرمیں مریضوں کو پہنچانے میں سہولت ہو گئی۔
نوجد ہیلتھ سینٹرکے افتتاح کےبعد اب جزیرے کے باشندوں کو ادنیٰ دشواری کے بغیر طبی معائنے اور علاج معالجے کی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔
سیکریٹری بریگیڈیئر صالح علی سعد نے بتایا کہ نوجد ہیلتھ سینٹر کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بے حد سہولت ہو گئی ہے۔
یہاں 14 ہزار افراد کو آسانی سے صحت خدمات پیش کی جانے لگی ہیں ۔
نوجد ہیلتھ سینٹر کے ڈائریکٹرنے بتایا کہ سقطیریٰ کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے خوشگوار اثرات سامنے آنے لگے ہیں ۔
حدیبوہ ضلع میں ادارے صحت کے ڈائریکٹر فرج یوسر نے بتایا کہ نوجد ہیلتھ سینٹر جس علاقے میں واقع ہے وہاں آبادی لگ بھگ18 ہزار افراد پر مشتمل ہے ۔ سینٹر کی بحالی کی بدولت مختلف طبقوں کے لوگ مجھ سے رجوع کرنے لگے ہیں