دورہ نیوزی لینڈ پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے 54 رکنی سکواڈ میں سے چھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں چھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن میں سے دو کھلاڑیوں پہلے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں چار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کھلاڑیوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کی جانب سے آخری وارننگ بھی دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئیNode ID: 520156
-
’ایوارڈ آف دی ڈیکیڈ‘: مصباح، یاسر شاہ نامزدNode ID: 520246
-
دنیائے فٹبال کے جادوگر میراڈونا چل بسےNode ID: 520531
نیوزی لینڈ کےمحکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود سکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑیوں کو سی سی ٹی وی کمیروں میں کورونا ایس او پیرز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ حکومت کی محکمہ صحت کی جانب سے سیریز کے لیے طے کیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے باضابطہ خط بھی لکھا گیا ہے۔
اردو نیوز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ پہنچنے پر سکواڈ میں موجود کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سیریز کے لیے طے کیے گئے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی جس کے تحٹ کھلاڑیوں کو پہلے تین روز ہوٹل کے کمروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں تھی جبکہ پروٹوکولز میں کھلاڑیوں پر ویٹرز سے کھانا لیتے ہوئے بھی ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ’پاکستان ٹیم 24 گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچی اور ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں کی جانب سے پہلے 12 گھنٹے پروٹوکولز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہے۔‘
