مملکت کے 25 شہروں میں ایک ، ایک مریض کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 302 مزید مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔
اب تک مملکت میں کورونا کے مجموعی تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 691 تک پہنچ گئی ہے۔
جمعے کو وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا مریضوں میں سے ایک روز کے اندر 17 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 402 افراد اس مہلک مرض سے صحتیاب ہوئے۔
احتیاطی تدابیر پرعمل کیاجائے ، وزارت صحت کی ہدایت(فوٹو، ٹوئٹر)
گزشہ ایک روز میں ریاض میں آنے والے نئے کیسز کی تعداد 70 رہی جبکہ جدہ میں 28 ، ینبع 18 ، مدینہ منورہ 17 ، ظھران اور مکہ مکرمہ 14 ، 14 ۔
دمام 8 ، الھفوف ، العیص، حائل اور تبوک میں 6 ، چھ افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت رہا جبکہ بریدہ ، طائف اور نجران میں مریضوں کی تعداد 5 ، پانچ رہی۔
عنیزہ ، ابھا ، الجبیل ، قطیف ، بقیق ، العارضہ ، وادی الدواسرمیں 4 ، چار جبکہ المبرز ، العقیق، مھد الذھب ، ظھران الجنوب اور حقل میں 3 ، تین افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
سعودی عرب کے 13 شہروں میں 2 ، دو جبکہ 25 شہروں میں ایک ، ایک شخص کورونا کے مرض میں مبتلا پایا گیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 857 تک پہنچ چکی ہے۔
زیر علاج مریضوں میں سے 698 کو انکی نازک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا اشد ضروری ہے۔ سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کی صفائی کے علاوہ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی کیاجائے۔