Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں اضافہ ، 326 مزید مریضوں کی تصدیق

صحتی ایپ سے کورونا ٹیسٹ کے لیے وقت حاصل کیاجاسکتاہے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہواہے۔ ایک روز کے میں کورونا کے مزید 326 افراد میں کووڈ 19وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔
مزید کیسز کے بعد اب تک مملکت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 67 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر 14 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 825 ہو گئی۔

مملکت کے 31 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک رہی (فوٹو، سوشل میڈیا)

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں 27 ، مدینہ منورہ 26 ، جدہ 17 ، ینبع 16 ، دمام 10 ، بریدہ ، خمیس میشط اور حائل میں 9 ، نو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
عنیزہ میں 8 ، نجران، المجمعہ ، المزاحمیہ اور وادی الدوسر میں 7 ، سات ، المبرز اور طائف میں 5 ، پانچ، الھفوف، العقیق ، الاسیاح ، الدائع اور ریاض الخبرا میں مریضوں کی تعداد 4 ،چار رہی۔
ابھا ، بقیق، الدئم اور تبوک میں 3 ، تین افراد میں کووڈ 19 کے مرض کی تصدیق ہوئی جبکہ 15 شہروں میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی اور سعودی عرب کے 31 شہروں میں  ایک ، ایک شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں 467 افراد ایک ہی دن کورونا سے شفایاب ہوئے ۔ اب تک مجموعی طور پر کووڈ 19 سے 3 لاکھ 44 ہزار 787 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
وزار صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ایس او پیز پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے اس مرض کو پھیلنے سے بڑی حد تک روکا جاسکتا ہے۔ ایسے افراد جنہیں نزلہ زکام ، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہو انہیں چاہئے کہ فوری طور پروزارت صحت کی مخصوص ایپ ’صحتی‘ یا ’تطمئن ‘ کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کےلیے بکنگ کرانے کے بعد وقت مقررہ پر سینٹر پہنچیں جہاں انکا ٹیسٹ بالکل مفت کیاجاتا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے مختلف شہروں میں کورونا ٹیسٹ سینٹرز کے علاوہ مخصوص کلینکس بھی قائم کیے ہیں جہاں مریضوں کا مفت معائنہ کرکے انہیں ضروری ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

علامات ظاہر ہونے پر وزارت صحت کے ٹول فری نمبر 937 سے رابطہ کریں(فوٹو، ٹوئٹر)

احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جن میں کورونا کی معمولی سی بھی علامات ہوں انہیں چاہئے کہ وہ خود کو گھرکی حد تک محدود کرلیں اس دوران اگر بخار مسلسل بڑھے یا سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑے تو بغیر کسی تاخیر کے کورونا کلینک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
وزارت صحت نے اس حوالے سے معلومات کےلیے ٹول فری نمبر 937 بھی لانچ کیا ہے جس میں مختلف زبانوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ٹول فری نمبر پر کال کرکے اپنے بارے میں وزارت کو مطلع کرکے وہاں سے اہم ہدایات لی جاسکتی ہیں۔

شیئر: