Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین لینے والے امارات واپسی پر قرنطینہ سے مستثنیٰ 

کورونا ویکسین لینے والے گولڈن اسٹار کےحامل ہونگے(فوٹو، ٹوئٹر)
ابوظبی میں ایمرجنسی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لینے والے ابوظبی واپسی پر قرنطینہ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی نے کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کے حوالے سے ایک بڑا پروگرام شروع کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے جن لوگوں نے ویکسین کی پہلی خوراک تجرباتی طور پر لی ہو گی اور اس کے 28 دن بعد جن لوگوں نے دوسری خوراک لی ہو گی ان کے ساتھ خصوصی معاملہ ہو گا۔
’ویکسین لینے والوں کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے خصوصی معاملہ کیا جائے گا۔ یہ گولڈن سٹار کے حامل ہوں گے۔ اگر یہ امارات کی کسی ریاست سے ابوظبی آئیں گے تو ایسی صورت میں ان کا کورونا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔‘
انہیں قرنطینہ کی پابندی سے بھی استثنیٰ ہو گا جبکہ سفر کی صورت میں چوتھے اور آٹھویں دن پی سی آر اور ابوظبی پہنچنے کے بعد بھی اس پابندی سے استثںیٰ رہے گا۔  
ادارے کا کہنا ہے کہ نیشنل ویکسین پروگرام کے جن شرکا کو ’ای‘ ملا ہوگا انہیں اندرون ملک سے ابوظبی آنے پر ٹیسٹ سے مستثنیٰ رکھا جائے گا ۔ بیرون ملک سے ابوظبی آنے کی صورت میں انہیں قرنطینہ نہیں کیا جائے گا البتہ امارات پہنچنے کے چوتھے اور آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا۔

شیئر: