دوسری شادی کے لیے اہل خانہ کو جلا دیا
ابا نے گھر میں آگ لگادی تھی - فوٹو مزمز
مصری پبلک پراسیکیوشن نے بالائے مصر کے صوبے اسیوط میں دوسری شادی کے لیے اپنی ماں، بیوی اور بیٹیوں کے قتل پر مصری شہری کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔
عاجل اور المرصد ویب سائٹس کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کو اسیوط صوبے کی البداری تحصیل میں ملزم کی ماں کے گھر میں آگ لگنے، ماں، ملزم کی بیوی اور تین بیٹیوں کی موت کی رپورٹ کی گئی تھی۔ ایک بیٹی جھلس گئی تھی جسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔
زندہ بچ جانے والی بچی نے بتایا کہ اس کے والد قاہرہ زرعی فارم سے ڈیوٹی کرکے گھر واپس آئے تھے۔ اگلے روز صبح سویرے ان کی ملاقات دادی اماں، ماں اور بہنوں سے ہوئی تھی۔ سب کے سو جانے پر ابا اپنی والدہ کو اپنے کمرے میں لے گئے دیر تک واپس نہ آنے پر ماں حقیقت حال دریافت کرنے کے لیے کمرے میں گئیں تو دادی اماں کو بستر پر مردہ حالت میں دیکھ کر پریشان ہوگئیں انہوں نے میرے والد یعنی اپنے شوہر پر ماں کے قتل کا الزام لگایا۔
زندہ بچ جانے والی بچی نے یہ بھی بتایا کہ قتل کا الزام سن کر ابا نے میری ماں کو زدوکوب کیا پھر وہ گیس سلنڈر لے کر اس کمرے میں آئے جہاں ہم سب لوگ موجود تھے۔ ابا نے باورچی خانے میں ہماری اماں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جس پر وہ بے ہوش ہوکر گر پڑیں۔ اسی دوران ابا نے گھر میں آگ لگا دی اور اسے ہسپتال میں جاکر ہوش آیا-
مصری شہری نے پولیس میں بیان درج کراتے ہوئے کہا کہ ملزم کا جذباتی تعلق ایک خاتون سے ہو گیا تھا۔ جس نے یقین دلایا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے اس سے شادی کرلے گی۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں