سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے جمعرات کو آذر بائیجان کے وزیر خارجہ جے حون پیراموف نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرا نے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ ان دنوں آذر بائیجان اور ارمینیا کے درمیان جنگ چھڑی ہوئی ہے جس میں علاقائی اور بین الاقوامی طاقتیں دلچسپی لے رہی ہیں۔
سعودی عرب دونوں ملکوں سے مسلسل اپیل کر رہا ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیں اور متنازعہ امور پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں