Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر صحت کا 12 اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن

غیرقانونی کام کرنے پر کسی سے رعایت نہیں برتی جاتی(فوٹو، ٹوئٹر)
طبی اداروں میں فرضی رجسٹریشن کرنے پر وزیر صحت نے 12 اہلکارں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انکے خلاف تحقیقات کا حکم صادر کردیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مملکت میں چھٹی کے قوانین کے لیے سرکاری ڈسپنسری ، ایمرجنسی طبی سینٹر یا ہسپتالوں سے جاری کی جانے والی طبی رپورٹ لازمی ہوتی ہے۔
میڈیکل رپورٹ اس وقت تک جاری نہیں کی جاتی جب تک طبی ادارے کے سسٹم میں مریض کا اندراج نہ کیاجائے۔

 متعلقہ کمیٹی تحقیقات کے بعد رپورٹ وزیر کو پیش کرے گی(فوٹو، ٹوئٹر)

وزیر صحت کواطلاع ملی تھی کہ بعض افراد فرضی طور پر لوگوں کااندراج سسٹم میں کرتے ہیں۔
اطلاع ملنے پر وزیر صحت نے ان افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے  انکے خلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات کے آغاز کا حکم صادر کردیا۔
اس ضمن میں وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیر صحت کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ 12 افراد کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
ان سے فرضی رجسٹریشن کے حوالے سے متعلقہ کمیٹی تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ وزیر صحت کو پیش کی جائے گی۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت کی جانب سے غیر قانونی فعل کرنے پر کسی سے رعایت نہیں برتی جاتی جو قانون شکنی کریں گے اس کی سزا پائیں گے۔

شیئر: