Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لین کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزی کا خود کار سسٹم سے اندراج 7 دن بعد

’لین کی خلاف ورزی پر 300 ریال سے 500 ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘ (فوٹو: فری پکس)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ طائف، باحہ، الجوف اور جازان میں لین کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزی کا خود کار سسٹم سے اندراج 7 دن بعد شروع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’لین کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزی کا خود کار سسٹم کے تحت اندراج اس سے پہلے ریاض، جدہ اور دمام میں ہو چکا ہے‘۔
’اب اسے طائف، باحہ، الجوف اور جازان میں نافذ کیا جا رہا ہے جس کا اطلاق 7 دن کے بعد ہوگا‘۔
’شاہراہوں پر لین کی پابندی ٹریفک سلامتی کے لیے ضروری ہے، اس کی خلاف ورزی پر 300 ریال سے 500 ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے‘۔
’مذکورہ شہروں میں خلاف ورزی کے خود کار اندراج کے لیے سمارٹ کیمروں کی تنصیب ہوچکی ہے نیز اسے تجرباتی مراحل سے بھی گزارا جا چکا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’لین کی تبدیلی کے وقت خلاف ورزی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈرائیور پہلے اپنی اور دوسروں کی سلامتی کو یقینی بنائے‘۔
’لین تبدیل کرنے سے مناسب وقت پہلے اشارہ دے اور یقین کرلے کہ جس لین کی طرف منتقل ہونے جا رہا ہے وہ ٹریفک سے خالی ہے‘۔
’اس سے اہم بات یہ ہے کہ اس بات کا یقین کرلے جس لین کی طرف منتقل ہونے جا رہا ہے وہاں چلنا ٹریفک خلاف ورزی نہیں‘۔

شیئر: