بنگلہ دیش نے میانمار میں پرتشدد واقعات کے بعد ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں میں سے چار سو کو چٹانگانگ کے قریب نشیبی جزیرے بھاشن چار پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بارے میں اقوام متحدہ نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہاں ان پناہ گزینوں کی زندگیوں کو سمندری طوفانوں اور سیلاب سے خطرہ ہو سکتا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے بنگلہ دیشی حکومت کے اس منصوبے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔