پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فیصل مسجد کے اندرونی ہال کو کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کرنے کے لیے کچھ عرصے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مسجد کے اندرونی ہال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی۔
انتظامیہ کے مطابق گذشتہ نماز جمعہ میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں گیا جس کے بعد ہال کو بند کر دیا گیا۔ انتظامات کے بعد ہال کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
’مجھے کورونا ہے‘ وکیل کے انکشاف پر عدالت میں کھلبلیNode ID: 520426
-
بلاول کا کورونا ٹیسٹ منفی، کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤنNode ID: 522596
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہال کی بندش کے باوجود مسجد کے صحن میں باجماعت نماز معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اتوار کو جاری اعدا و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹنوں کے دوران ملک میں کورونا کے تین ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ کورونا مثبت ٹیسٹ کی شرخ 7.9 فیصد رہی۔
24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے، اور اس دوران کورونا کے دو ہزار 483 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔
ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 53 ہزار 126 ہے۔
پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد چار لاکھ 16ہزار 499 ہے جس میں سے تین لاکھ 55 ہزار 12 اب تک صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ کل اموات کی تعداد آٹھ ہزار 361 تک پہنچ گئی ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/December/36496/2020/000_8vx28f.jpg)