کورونا وائرس سے متاثرہ وکیل کے سپریم کورٹ میں پیش ہونے پرکھلبلی مچ گئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے فوری طور پر کمرہ عدالت چھوڑنے اور تحریری طور پر دلائل کرنے کی ہدایت کی۔
-
نئے چیف جسٹس کون ہیں اور ان کا دور کتنا مشکل ہوگا؟Node ID: 449301
-
پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کا کورونا ٹیسٹ منفیNode ID: 471766
-
عدالت نے وکیل سے خاتون کو معاوضہ دلا دیاNode ID: 511181
اسلام آباد میں بدھ کو ہائر ایجوکیشن کے لیکچررز کے کیس کی سماعت کے لیے بیرسٹر ڈاکٹر عدنان کورونا سے متاثرہ ہونے کے باوجود عدالت میں پیش ہوئے اور خود ہی عدالت کو بتایا: ’مجھے کورونا ہے اور میں عدالت میں پیش ہو رہا ہوں۔‘ جس پر وہاں موجود سب لوگوں کو حیرت کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے بیرسٹر ڈاکٹر عدنان کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا: ’آپ عدالت کیوں آئے ہیں، آپ دوسروں کی زندگی سے کھیل رہے ہیں‘