پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔
سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کے مطابق بلاول کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
بلاول بھٹو زرداری آئسولیشن میں چلے گئےNode ID: 520296
-
بختاور کی منگنی: کیا بلاول بھٹو ورچوئل شرکت کریں گے؟Node ID: 520666
خیال رہے پچھلے دنوں بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گھر میں قرنطینہ میں تھے۔
ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا ’الحمدللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ہے۔ پروردگار چئیرمین صاحب کو بہترین صحت اور عمر طویل عطا کریں۔ آمین‘
کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے 27 نومبر کو اپنی بہن بختاور کی منگنی میں بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی تھی۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی گزشتہ دنوں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ بعد میں ان کا کورنا ٹیسٹ بھی منفی آگیا تھا اور وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے جب کہ 3200 سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
الحمدللہ چییرمین بلاول بھٹو زرداری کی کرونا رپورٹ منفی آگئ ہے۔ پروردگار چئیرمین صاحب کو بہترین صحت اور عمر طویل عطا کریں۔ آمین
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) December 4, 2020