لوٹ مار میں ملوث شہری گرفتار
ملزم واردات کے دوران مسروقہ گاڑی استعمال کرتا تھا(فوٹو،ٹوئٹر)
ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ چوری اور لوٹ مار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گرفتا ملزم سعودی ہے جس کی عمر 30 برس کے قریب ہے۔
ملزم چوری اور مسلح ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم محلوں میں واقع کریانہ کی دکانوں میں وارداتیں کیاکرتا تھا۔
واردات کے دوران ملزم ہمیشہ مسروقہ گاڑی استعمال کرتا۔ دکاندار کو چاقو دکھا کرنقد رقم اور قیمتی اشیا چھین لیتا ۔
میجرخالد کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے ابتدائی تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا۔
پولیس نے ملزم کا چالان پراسیکیوشن جنرل کے سپرد کردیا جہاں اس سے مزید تحقیقات کے بعد کیس عدالت میں پیش کیاجائے گا۔