گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 32،790 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب نے جلد ہی ویکسین کے لئے رجسٹریشن کے نظام کا اعلان کر دیا جائے گا ،کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے کہا ہےکہ مختلف مراکز بھی کورونا ویکسین لگانے والے پہلے ممالک میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں تاکہ مراکز محفوظ ، موثر اور متعلقہ اداروں کی منظوری حاصل کریں۔
ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
اتوار کے روز پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر محمد العبد العلی نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
دریں اثنا سعودی عرب میں آج کورونا وائرس کے 187 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جو بالترتیب نمایاں کمی کی طرف رواں ہیں۔
کورونا کے مریضوں کی آج تک مجموعی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 713 ہو گئی ہے۔ان میں 3 ہزار 869 مریضوں کو ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔
موجودہ مریضوں میں 600 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ باقی افراد کی صحت مستحکم ہو رہی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
کورونا وائرس کے باعث اتوار کو گیارہ افراد کی موت کی تصدیق ہو ئی ہے جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5965 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں 32،790 کورونا کے متعلق لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔