Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ایک ٹن غیر معیاری کھجور ضبط

’گودام میں غیر ملکی کارکن کام کر رہے تھے جن کے پاس شناختی دستاویزات اور صحت کارڈ نہیں تھے‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے مدرکہ میں غیر معیار کھجور فروخت کرنے والے گودام کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدرکہ میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر سعید بن سعد الاسمری نے کہا ہے کہ ’صحت عامہ کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے گودام میں ضابطوں کی پابندی نہیں کی جارہی تھی‘۔
’گودام میں 10835 کلو کھجور ضبط کی گئی ہے جو انتہائی غیر معیاری اور صحت عامہ کے لیے نقصان دہ تھی‘۔
’گودام میں غیر ملکی کارکن کام کر رہے تھے جن کے پاس شناختی دستاویزات اور صحت کارڈ نہیں تھے‘۔
’ان سب کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے، یہ لوگ غیر معیاری کھجوریں مکہ مکرمہ کی مارکیٹ میں سپلائی کیا کرتے تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دورے کے دوران کھجور کے 6 مزید کارخانے بند کردیئے گیے جو صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
 

شیئر: