Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پرینکا، لارا اور میں کسی کی کامیابی پر حسد نہیں کرتے‘

دیا مرزا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2001 میں فلم ’رہنا تیرے دل میں‘ سے کیا تھا۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
انڈین اداکارہ دیا مرزا آج اپنی 39 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ لاکھوں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بننے والی اداکارہ دیا مرزا کی خوبصورتی میں آج بھی کوئی فرق نہیں آیا اور وہ ویسی ہی ہے جیسی وہ 2000 میں مس ایشیا پیسیفک کا تاج پہننے کے وقت تھی۔
 دیا مرزا نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ میں آر مدھاون کے مقابل کردار سے کیا اور پھر تو انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
عالمی مقابلہ حسن میں مرزا  نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور انہیں ’مس ایشیا پیسفک‘ کا ٹائٹل دیا گیا۔ اس مقابلے  میں اس وقت لارا دتہ اور پرینکا چوپڑا نے بھی حصہ لیا تھا۔
مقابلے کے اختتام پر لارا دتہ نے ’مس ​​یونیورس‘ جبکہ پرینکا چوپڑا نے ’مس ورلڈ‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ماضی میں اس حوالے سے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ دیا مرزا نے پرینکا چوپڑا اور لارا دتہ سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہم تینوں  میں سے کوئی بھی کسی کی کامیابی پر حسد کرتا ہے۔‘
پرینکا چوپڑ ا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے  پرینکا پر بہت فخر ہے اور اگر آپ  ہم  تینوں پرینکا ، لارا اور میرے اب تک کے سفر پر نظر ڈالیں تو مجھے لگتا ہے  کہ ہم تینوں نے اپنی انفرادی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا ہے۔‘
’پرینکا بہترین اداکاری کر رہی ہیں جبکہ لارا فلموں کے ساتھ ساتھ بچوں کی دیکھ بھال بھی انجوائے کر رہی ہیں۔اور ہم ایک دوسرے سے بلکل بھی حسد نہیں کرتے‘
اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہی سوال اگر پرینکا یا لارا سے کیا جائے تو مجھے یقین ہے کہ وہ بھی ایسا ہی کہیں گی۔‘
دیا مرزا حال ہی میں انوبھو سنہا کے ’تھپڑ‘ میں جلوہ گر ہوئی ہیں، جس میں انہوں نے ایک  جوان لڑکی کی طلاق یافتہ ماں کا کردار نبھایا ہے۔
 

شیئر: