Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں ٹڈیوں پر قابو پالیا گیا

’مکہ مکرمہ میں ٹڈیاں شمالی علاقوں سے پہنچی ہیں، شہر کے مشرقی علاقوں میں بڑی تعداد پائی گئی‘ (فوٹو: سبق)
وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ شہر میں ٹڈی دل پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت ماحولیات، پانی وزراعت کے دفتر کے سربراہ انجینئر سعید بن جار اللہ الغامدی نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر میں ٹڈیوں کا حملہ ہوا تھا، ٹڈیاں شمالی علاقوں سے مکہ مکرمہ پہنچی تھیں، ان کی بڑی تعداد شہر کے مشرقی علاقوں میں دیکھی گئیں‘۔
’فوری طور پر متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ریکارڈوقت میں سپرے کا کام کر کے ٹڈیوں کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے‘۔
’اب مکہ مکرمہ شہر میں ٹڈیوں کے بڑے حملے کا خطرہ نہیں رہا جبکہ احتیاطی طور پر ٹیمیں شہر کے متعدد علاقوں میں سپرے کا کام کر رہی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’قنفذہ اور قرب وجوار کے دیگر علاقوں میں ٹڈیوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جارہی ہے‘۔
’وزارت کی ٹیموں کو اندازہ ہے کہ ٹڈیوں کی اگلی منزل کہاں ہے، یہی وجہ ہے کہ مکہ مکرمہ میں ٹڈیوں کے پہنچتے ہی سپرے کیا گیا‘۔

شیئر: