Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 5 غیر ملکی گرفتار

’گروہ کے’ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے سے مجموعی طور پر 1866708 ریال ضبط ہوئے ہیں‘ (فوٹو: فری پکس)
ریاض پولیس نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 18 لاکھ ریال ضبط ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان یمنی شہری ہیں، یہ لوگ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں‘۔
’گرفتار شدگان دو فرضی تجارتی اداروں کے بینک اکاؤنٹ سے خطیر رقوم بیرون ملک ٹرانسفر کیا کرتے تھے‘۔
’فرضی تجارتی اداروں کا مالک ان کے ساتھ ملوث ہے جو ان کی رقوم کو قانونی تحفظ فراہم کر رہا تھا‘۔
ترجمان کے نے کہا ہے کہ ’ریاض شہر میں گروہ کے افراد نے دو ٹھکانے رکھے ہوئے تھے جہاں سے وہ اپنا غیر قانونی کاروبار کرتے تھے‘۔
’ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے سے مجموعی طور پر 1866708 ریال ضبط ہوئے ہیں، یہ رقم ہنڈی کے کاروبار سے جمع کی گئی ہے‘۔
’تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: