سعودی عرب سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو آئیسولیشن سے استثنی
اتوار 13 دسمبر 2020 10:05
’کورونا وائرس کے حوالے سے سعودی عرب محفوظ ممالک میں شامل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو آئیسولیشن سے استثنی دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق برطانوی حکام نے کہا ہے کہ ’ سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کو دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی طرف سے گھر تک محددود رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔
حکام نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کو یہ استثنی سعودی عرب میں کورونا وبا کا گہرائی سے مطالعہ کرنے کے بعد دیا گیا ہے‘۔
’سعودی عرب کورونا وائرس کے حوالے سے محفوظ ممالک میں شمار کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں سے آنے والے مسافروں کی طرف سے وائرس پھیلانے کا خطرہ نہیں ہے‘۔