Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں زائرین کے لیے داخلہ کارڈ جاری

’وضو یا بیت الخلا جانے والا واپسی پر کارڈ دکھا کے مسجد میں داخل ہوسکتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
مسجد نبوی شریف انتظامیہ نے نمازیوں کی سہولت کے لیے داخلہ کارڈ جاری کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے نئے کارڈ کا اجرا کیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کے دوران زائرین اور خاص طور پر معمر افراد کو بعض اوقات بیت الخلا یا وضو کے لیے مسجد سے باہر جانے کی ضرورت پیش آتی ہے‘۔
’ایسے میں کورونا وائرس کے باعث انتظامی امور کی وجہ سے نمازیوں کا مسجد واپس آنا مشکل ہو جاتا ہے‘۔
’کارڈ سے یہ سہولت ہوگی کہ مسجد سے باہر جانے والا واپسی پر اپنا کارڈ دکھا کے آسانی سے داخل ہوسکتا ہے‘۔
انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے اس اقدام کو احسن قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کارڈ کے باعث مسجد نبوی شریف کے زائرین کو کافی سہولت ہوجائے گی، انتظامیہ کا اصل کام ہی یہی ہے کہ وہ زائرین کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرے‘۔
 

شیئر: