Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: خاتون کو دھمکی دینا مہنگا پڑگیا

عدالت نے10 ہزار درھم ہرجانے کا حکم صادر کردیا (فوٹو الامارات الیوم)
ابوظبی میں ایک شخص کو واٹس اپ پر خاتون کو دھمکی دینا مہنگا پڑگیا۔ عدالت نے مدعی علیہ کو 10 ہزاردرھم ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

ملزم نے واٹس اپ پر دھمکی اور برا بھلا کہا تھا(فوٹو، سوشل میڈیا)

 امارات الیوم اخبار کے مطابق ابوظبی میں خاتون نے عدالت میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم نے اسے واٹس اپ پر دھمکی دی اور برا بھلا کہا تھا۔ 
مدعیہ نے اپنے دعوی میں ایک لاکھ درھم ہرجانے کے طور پرادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 
ابتدائی سماعت کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 ہزار درھم ادا کرنے کا حکم دیا جس پر خاتون نے عدالتی فیصلے کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی دھمکی اور واٹس اپ پر برا بھلا کہے جانے سے اسے نفسیاتی طور پر کافی تکلیف پہنچی ہے جس کے ازالے کے لیے عدالت کی جانب سے مقرر کی جانے والی ہرجانے کی رقم کم ہے۔ 
اپیل کورٹ نے  اپنے فیصلے میں کہا کہ کیونکہ قانون میں کوئی ایسی شق نہیں جس میں ہرجانے کی رقم کا تعین کیا گیا ہے ۔ 
اپیل کورٹ نے خاتون کے حق میں سابق فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے واٹس اپ پر اسے برا بھلا کہنے والے کو 10 ہزار درھم ادا کرنے کا حکم صادر کردیا-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: