ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران جسم کا درجہ حرارت جانچنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والا آلہ ’انفراریڈ تھرمامیٹر‘ موثر نہیں ہے۔
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ’جان ہاپکنز سکول آف میڈیسن اور یونیورسٹی میری لینڈ سکول آف میڈیسن نے ایک تحقیق میں نتیجہ اخذ کیا ہے کہ انفراریڈ تھرمامیٹر وبا پر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی نہیں ہے۔‘
انفیکشیئس ڈیزیز سوسائٹی آف امریکہ کے جریدے ’اوپن فورم انفیکشیس ڈیزیز‘ میں شائع ہونے والے اداریے کے مطابق انفراریڈ تھرمامیٹر کے موثر ہونے کے بارے سوال اس وقت اٹھا جب امریکی صحت کے اداروں نے مریضوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ اس تھرمامیٹر کے ساتھ درجہ حرارت چیک کرنے کے علاوہ اپنے ڈاکٹر سے بھی رجوع کریں۔
مزید پڑھیں
-
ڈیٹا محفوظ رکھتے ہوئے واٹس ایپ نمبر کیسے بدلیں؟Node ID: 521366
-
’لکڑیوں پر کھانا پکانا صحت کے لیے نقصان دہ‘Node ID: 522001