Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل آئی فون ایس ای فور کو کب لانچ کرنے والا ہے؟

انٹرنیٹ پر افواہوں کے مطابق آی فون ایس ای فور کی بناوٹ آئی فون 14 جیسی ہوگی۔ (فوٹو: ایپل)
ٹیکنالوجی برینڈ ایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای فور کو جلد ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
گیجٹس 360 کے مطابق ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے اس بات کی تصدیق کی ہے ایپل کی جانب سے بدھ کو نئی پراڈکٹ لانچ کی جائے گی جو کے آئی فون ایس ای فور ہو سکتا ہے۔
ایپل کی اس لانچ میں ملٹی پل ڈیوائسس کے بجائے صرف ایک یعنی سنگل ڈیوائس ہی لانچ کی جائے گی۔
ٹِم کُک نے ایپل لانچ کی تصدیق اس وقت کی جب ایپل سے متعلق خبریں گردش کر ہی تھیں کہ کمپنی اگلے ہفتے آئی فون ایس ای فور کو ریلیز کر رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹِم کُک نے اپنی پوسٹ میں عندیہ دیا کہ ایپل لانچ اگلے ہفتے ہوگا۔
ٹِم کُک لکھتے ہیں کہ ’فیملی کے نئے ممبر سے ملنے کے لیے تیار ہو جائیں۔‘
اپنی پوسٹ میں ایپل سی ای او نے سِلور رنگ کے ایپل لوگو والی تصویر بھی شیئر کی تاہم اس کے علاؤہ مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔

بلوم برگ کے مارک گُرمین نے دعویٰ کیا تھا کہ اگلے ہفتے کمپنی کی جانب سے آئی فون ایس ای فور لانچ کیا جائے گا جس کے بعد ٹم کک کی اس پوسٹ نے افواہوں میں مزید جان ڈال دی ہے۔
ابھی تک اس بات کی بھی تصدیق نہیں کی جا سکی کہ ایپل کی نئی ڈیوائس کو ایونٹ میں ریلیز کیا جائے گا یا پھر یہ ڈیوائس ویب سائٹ پر ہی ریلیز کر دی جائے گی۔
انٹرنیٹ پر افواہوں کے مطابق آی فون ایس ای فور کی بناوٹ آئی فون 14 جیسی ہوگی اور اُس میں ہوم بٹن اور ٹچ آئی ڈی نہیں نصب کیے جائیں گے۔
آئی فون ایس ای فور میں ٹچ آئی ڈی کی جگہ فیس آئی ڈی کا آپشن ملے گا جبکہ اس میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ چارجنگ اور ایپل انٹیلیجنس کے فنکشن بھی میسر ہوں گے۔
اس فون میں اے 18 کا چپ سیٹ اور 8 جی بی ریم لگائی جائے گی۔

 

شیئر: