متحدہ عرب امارات میں جمعے کو کوویڈ 19 کے نئے کیسز کی تعداد 12 سو 84 رہی جبکہ 7 سو65 افراد اس مہلک مرض سے صحتیاب ہوئے۔ ایک شخص کی کورونا کے باعث موت واقع ہوئی ہے-
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ کورونا کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 150 ہو گئی ہے-

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک امارات میں نئے کورونا وائرس سے ایک لاکھ 67 ہزار 306 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک شخص کی کورونا سے ہلاکت کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 630 تک ہوگئی ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 44 ہزار 602 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
اماراتی وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق متاثرہ افراد مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں مستحکم حالت میں ہیں اوران کی ضروری دیکھ بھال کی جارہی ہے-