متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 866 ہو گئی ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک امارات میں کووڈ 19 وائرس سے ایک لاکھ 66 ہزار 541 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد کی کورونا سے ہلاکت کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 629 تک ہوگئی ہے-
کورونا سے اب تک 629 ہلاکتیں ہوچکی ہیں (فوٹو: وام)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 39 ہزار 909 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
اماراتی وزارت صحت اس حوالے سے پوری طرح مستعد ہے اور اس کے کارکن اپنی فیلڈ میں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں-